اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران MBC اور العربیہ جیسے سعودی نواز چینلز نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خلاف پروپیگنڈے شروع کردیئے ہیں۔
دونوں چینلز نے حالیہ دنوں میں کئی بار انتہاپسند تجزیہ کاروں کو اپنے چینلز پر دعوت دی جنہوں نے نصراللہ کے خلاف غیراخلاقی زبان استعمال کی۔ جس کے بعد حزب اللہ کے حامیوں نے سڑکوں پر اتر کر سعودی عرب کے خلاف احتجاج کیا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یمن، شام، عراق اور لبنان میں مزاحمتی تنظیموں کے مقابل میں سعودی عرب کی ناکامی کی وجہ سے سعودی عرب نے مزاحمتی گروپ کے ایک اہم لیڈر نصراللہ کے خلاف انتقامی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
.......
/169